ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات، تین دنوں میں دو سو کے قریب ہلاکتیں

تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات، تین دنوں میں دو سو کے قریب ہلاکتیں

Mon, 02 Jan 2017 11:02:25    S.O. News Service

بینکاک یکم جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)تھائی لینڈ کے مقامی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران مختلف مقامات پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں 199 افراد مارے گئے۔ یہ حادثات سال نو کی تعطیلات کے دوران پیش آئے۔ بنکاک میں حکام کے مطابق جمعرات 29 دسمبر سے ہفتہ 31 دسمبر کی شام تک پولیس کو 1961 ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے۔مختلف مقامات پر ہونے والے ان حادثات میں زخمیوں کی تعداد 2099 بتائی گئی ہے۔ 2016کے آخری دن86افراد سڑکوں پر موٹر گاڑیوں کے ٹکرانے سے ہلاک ہوئے۔ سن 2015 کے اختتام پر انہی دنوں میں ٹریفک حادثات میں 178 افراد ہلاک ہوئے تھے۔


Share: